ابنا: فلسطيني عوام کے قانوني وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے کہا ہے کہ وہ اوسلو معاہدے اور چارفريقي امن کميٹي کے فيصلوں کي کسي بھي قيمت پر پابندي نہيں کريں گے -
سماء نيوزايجنسي کے مطابق اسماعيل ہنيہ نے منگل کو اپنے بيان ميں کہا کہ قومي وفاق کي حکومت صرف اسي سمجھوتے کي بنياد پر تشکيل پائے گي جس پر فلسطيني گروہوں نے مصر ميں دستخط کئے ہيں -
انہوں نے کہا کہ قومي آشتي کي حکومت ساز باز کے مذاکرات يا کلي طور پر اس طرح کي کسي بھي سياسي سرگرميوں کا حصہ نہيں بنے گي- انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا کام صرف غزہ کے محاصرے کو ختم کرانا اور آئندہ صدراتي اور پارليماني انتخابات کا انعقاد کرانا ہے-
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کي ايک ذمہ داري غزہ ميں ہونےوالي تباہيوں کي تعمير نو کرنا بھي ہے -
فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اعظم نے اسي طرح کہا کہ آئندہ حکومت ٹکنوکريٹوں پر مشتمل ہوگي اور اس کي مدت بھي بہت مختصر ہوگي -
انہوں نے کہا کہ پارليماني اور صدارتي انتخابات اس وقت تک نہيں ہوں گے جب تک فلسطين کي قومي کونسل کے انتخابات نہيں ہوجاتے -
حماس کے رہنما خالد مشعل اور فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ محمود عباس کے دستخط سے طے پانے والے دوحہ سمجھوتے کے مطابق محمودعباس قومي آشتي کي حکومت کے وزيراعظم ہوں گے -
........
/169